چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

وزیراعظم (جمعرات کو)  24فروری کو روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل(بدھ کو) 2روزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے

پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا ، عمران خان دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے

وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی،پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی کی جائے گی

  وزیراعظم عمران خان کل (بدھ کو) دو روزہ دورے پر روس روانہ ہوں گے ،کابینہ ارکان سمیت اعلی سطح وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ روس جائے گا، دورہ روس کے دوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائے گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کل( بدھ کو) شام ماسکو پہنچیں گے، جہاں روس کے نائب وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے، جس کے بعد وزیراعظم کو ماسکو میں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔وزیراعظم (جمعرات کو) فروری کو روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، جس میں پاک روس تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ عمران خان دوسری جنگ عظیم میں ہلاک فوجیوں کی قبرپرپھول رکھیں گے۔دورے کے دوران وزیراعظم سے روس کے نائب وزیراعظم کی ملاقات بھی ہو گی، اس کے علاوہ پاکستان اور روس کے درمیان توانائی امور پر تعاون کے لیے بات چیت بھی کی جائے گی۔عمران خان ماسکو میں اسلامی سینٹر کا بھی دورہ کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم سے روس کے مفتی اعظم کی ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔دورہ روس کے دوران پاکستان انتہائی اہم معاملات میں بات چیت آگے بڑھائے گا کیونکہ پاکستان روس کے ساتھ کثیرالجہتی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے۔وزیراعظم عمران خان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے، پاکستان کے لیے یہ منصوبہ انتہائی اہم ہے اوروزیراعظم اس کی جلد تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔

You might also like