پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

یوکرین تنازع‘روسی صدر پیوٹن کے خطاب کے بعد خام تیل کی قیمت میں اضافہ

 روسی صدر ولادییمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین کے دوعلاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کے بعدعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔روسی صدر پیوٹن کے اہم خطاب کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت اڑھائی فیصد سے زائد بڑھ گئی۔ برینٹ کروڈ کی فی بیرل قیمت 96ڈالر سے زائد ہوگئی۔قوم سے اپنے خطاب کے اختتام پر روس کے صدر پیوٹن نے کہا کہ میں نے یوکرین کے دو علاقوں کو ا?زاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیے ہیں۔ انہوں ںے روس کی پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ روس کے عوام ان کے اقدام کی حمایت کریں گے۔انہوں نے اپنی سیکیورٹی کونسل سے خطاب میں کہا تھا کہ مشرقی یوکرین قدیم روسی سرزمین ہے۔ ماڈرن یوکرین روس نے تخلیق کیا ہے۔روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے واضح طور پر کہا ہے کہ یوکرین روسی تاریخ کا ایک لازمی باب ہے۔ سوویت ریاستوں کو یونین سے نکلنے دنیا بھی پاگل پن تھا۔ انہوں نے کہا کہ یو ایس ایس آر کا خاتمہ کمیونسٹوں کے ضمیر پر بوجھ ہے۔پیوٹن نے سوویت یونین کے ٹوٹنے کو روس پر ڈاکا قرار دیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے رہنما بغیر کسی ذمہ داری روس سے تمام اچھی چیزیں چاہتے تھے۔ انہوں نے یوکرین پر ماضی میں روسی گیس چوری کرنے کا الزام بھی لگایا۔روسی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین کے پاس کبھی بھی حقیقی ریاست کا درجہ نہیں تھا۔یوکرین مستحکم ریاست کا درجہ حاصل کرنے کے قابل نہیں تھا۔یوکرین کو ہمیشہ امریکا جیسے غیرملکی ممالک پر انحصار کرنا پڑا۔انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین ‘کٹھ پتلی حکومت’ کے ساتھ امریکی کالونی ہے۔ یوکرین کے حکام قوم پرستی اور بدعنوانی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔یوکرین اپنے جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکا اور نیٹو نے بے شرمی سے یوکرین کو جنگ کے تھیٹر میں بدل دیا۔ یوکرین میں موجود امریکی ڈرون مسلسل روس کی جاسوسی کر رہے ہیں۔یوکرین حالیہ مہینوں میں مغربی ہتھیاروں سے بھر گیا۔یوکرین کو تباہی پھیلانے والے ہتھیار ملنے کو نظرانداز نہیں کر سکتے۔

You might also like