چین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائم

 وزیر اعظم دورۂ چین کے بعد متحرک، 2 اہم اجلاس آج طلب

اسلام آباد:  وزیر اعظم عمران خان نے آج 2 اہم اجلاس طلب کیے ہیں جن میں پارٹی ترجمانوں اور پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت پارتی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کا اجلاس دن کے وقت 1 بجے جبکہ پارٹی ترجمانوں کا اجلاس سہ پہرکے وقت ہوگا۔ سی ای سی اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائیگا۔وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کیا جو سہ پہر 4 بجے ہوگا۔اجلاس کے دوران پارٹی ترجمانوں کو دورۂ چین  کے متعلق آگاہ کیا جائے گا اور اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک کے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان رواں ماہ (فروری) کے دوران روس کا دورہ کریں گے، روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے وزیر اعظم کو دورۂ روس کی دعوت دی ہے۔پاکستان اور روس کے مابین تعلقات وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط ہورہے ہیں۔

وزیر اعظم گزشتہ روز چین سے وطن واپس پہنچ گئے۔ پاکستانی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کو دورۂ چین کے دوران روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی جانب سے روس کے دورے کی دعوت ملی۔ دورے کا مقصد پاک روس تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

You might also like