پاک سعودی عرب تعلقات روز و شب زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں. حافظ طاہر محمود اشرفی
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ پاک سعودی عرب تعلقات روز و شب زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں اور ہوں گے، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حوثی باغیوں کے حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، سعودی وزیر داخلہ کی آمد پر پاک سعودی عرب تعلقات میں مختلف شعبوں میں مزید تعاون بڑھے گا.سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کا پاکستان اور سعودی عرب تعلقات کی ترقی و استحکام میں اہم کردار ہے۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی کے ساتھ ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہی۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام اور مسلمانوں کے مسائل پر پاکستان اور سعودی عرب کا موقف ایک ہے، افغانستان کے مسئلہ پر پاکستان اور سعودی عرب کے تعاون سے او آئی سی وزراء خارجہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جو دونوں ملکوں ، عالم اسلام اور مسلمانوں کے مسائل