پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے‘پینٹاگون

روس بدستور یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے‘جان کربی 

پنٹاگون کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ روس بدستور یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے‘روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔امریکی وزارت جنگ پنٹاگون کے ترجمان جان کربی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوی کیا کہ روس بدستور یوکرین کے ساتھ اپنی سرحد میں اپنے فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔ اس لئے کسی بھی وقت روس یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔جبکہ عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ اور بعض یورپی ممالک اپنے مفادات کے تحت یوکرین اور روس کے مابین کشیدگی کو ہوا دے رہے ہیں۔امریکہ جو مشرق میں اپنی حریف بڑی طاقت روس پردباو ڈالنے کے لئے ہمیشہ ہی کوئی نہ کوئی حیلہ بہانا اور راستہ تلاش کرتا رہتا ہے، اس وقت یہ دعوی کرتے ہوئے کہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے لئے ایک خطرہ شمار ہوتی ہے، اس علاقے میں کشیدگی پیدا کرنے اور روس پر دباو¿ ڈالنے کے لئے نئے بہانے کی تلاش میں ہے جبکہ روس نے بارہا اعلان کیا ہے کہ یوکرین کی سرحدوں سے ملحقہ علاقوں میں اس کے فوجی اقدامات معمول کی کارروائی ہیں، لیکن امریکہ اوراس کے اتحادی بدستور روس یوکرین سرحد کے حالات کشیدہ ظاہرکرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

You might also like