وزیراعظم عمران خان 3سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان( کل) دو روز ہ دورے پر چین روانہ ہونگے
اپنے دورہ کے دورانوزیراعظم چین کے صدر شی جن پھنگ اور روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کرینگے
وزیراعظم عمران خان چین میں سرمائی اولمپک گیموں کے سلسلے میں کل (جمعرات ) دو روز ہ دورے پر روانہ ہونگے، اپنے دورہ چین کے دوران چین کے صدر شی جن پھنگ اور روس کے صدر ولادمیر پیوٹن سے بھی ملاقات کرینگے ، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان چین میں منعقدہ سرمائی اولمپک گیمز میں شرکت کےلئے (کل)چین روانہ ہونگے اس موقع پر چین کے صدر سے بھی ملاقات کرینگے اپنے دورہ چین کے دوران وہ گوادر ، اقتصادی امور اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کی باہمی یادداشتوں پر بھی دستخط کریں گے اپنے دورہ چین کے دوران روس کے صدر سے بھی ملاقات کرینگے ۔