وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

ملک میں مہنگائی دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.39فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادارہ شماریات

ملک میںمہنگائی دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ جنوری2022میں ملک میں مہنگائی کی شرح12.96فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری میں مہنگائی کی شرح میں 0.39فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی تا جنوری مہنگائی کی اوسط شرح10.26ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر2021میں مہنگائی شرح12.3فیصد تھی۔ جنوری2021میں مہنگائی کی شرح5.7فیصد تھی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جنوری میں سالانہ بنیادوں پر کوکنگ آئل 54.33فیصد، گھی47.4،دال مسور41.3فیصد مہنگی ہوئی۔ جبکہ جنوری میںپھل سالانہ بنیادوںپر28.35فیصد مہنگے ہوئے۔ جبکہ پلاسٹک مصنوعات سالانہ بنیادوں پر11.72فیصد، جبکہ سالانہ بنیادوں پر جنوری میں بجلی چارجز میں 56-20فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

You might also like