پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

پاکستان :کورونا کی پانچویں لہر مزید 21 جانیں لے گئی,7ہزار 48نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 7 ہزار 48 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 21شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 14لاکھ 25ہزار 39افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 269شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 61ہزار77ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ50 لاکھ 18ہزار383ہوگئے۔ ملک بھر میں ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 11.54فیصد رہی جبکہ وائرس کے 1 ہزار 423مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

خیال رہے کہ وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاؤ کے ساتھ ہی شہرِ قائد میں کورونا کے خوف نے پنجے گاڑ دئیے، مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا دائرہ مزید سب ڈویژنز تک وسیع کردیا گیا۔ متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔ آج سے 8 روز قبل تک صرف کراچی کے ضلع وسطی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا، 24 جنوری کو ضلع جنوبی میں بھی بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیشِ نظر سخت ایس او پیز کے ساتھ نئی پابندیوں کا نفاذ عمل میں لایا گیا جس کا مقصد وائرس کے پھیلاؤ کو روکناتھا۔

You might also like