پاکستان سپر لیگ 7، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج شام ملتان سلطانز سے ٹکرائیں گے
پاکستان سپر لیگ 7 کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج شام ملتان سلطانز سے ٹکرائیں گے۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں لیگ کا ساتواں میچ بھی بڑا مقابلہ قرار، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا آمنا سامنا ہو گا۔ دونوں ٹیمیں شام ساڑھے سات بجے میدان میں اتریں گی۔ دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کر لیں، پلان بھی فائنل کر لئے۔ملتان سلطانز کو دفاعی چیمپئنز اور چار پوائنٹس کے ساتھ نمبر ون ہونے کا مان ہے، شاہنواز دھانی، عمران طاہر اور صہیب مقصود ٹیم رضوان کی جان ہوں گے۔