Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو کارروائیاں، 79 ہزار ڈالر ،6کلو ہیروئن برآمد

 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئرپورٹ سکیورٹی فورس(اے ایس ایف ) کے اہلکاروں نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے مالیت کے امریکی ڈالر اور 6 کلو گرام سے زائد ہیروئین برآمد کرلی، دو مسافروں کو گرفتار کیا گیا ۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ جانے کے لیے پہنچے مسافر سے 79 ہزار 480 امریکی ڈالرز برآمد کرلئے گئے، مسافر شہناز شاہ نے ڈالرز بیگ کے اندر کپڑوں میں مہارت سے چھپا رکھے تھے۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف عملے نے سکیننگ کے دوران مسافر کے بیگ کو مشکوک قرار دیا، بیگ کی تلاشی کے دوران ڈالرز برآمد کرکے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ترجمان کے مطابق ضبط کی گئی غیر ملکی کرنسی کی مالیت ایک کروڑ 40 لاکھ 68 ہزار روپے ہے، ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ رقم سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ۔ایک اور کارروائی میں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملے نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہی دمام کے مسافر سے 6 ہزار 330 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی۔ ترجمان کے مطابق مسافر میر سجاد علی نے منشیات بیگ کی تہہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، سامان کی تلاشی کے دوران آئس برآمد کرکے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔

You might also like