Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

پی ڈی ایم کی حکومت مخالف لانگ مارچ کامیاب بنانے کی تیاریاں شروع

پی ڈی ایم نے حکومت مخالف لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے اہم غیر رسمی اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے۔لانگ مارچ کے انتظامات کے حوالے سے ن لیگ کا اجلاس رواں ہفتے ہونا تھا۔ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کے مالی و انتظامی امور طے کرنے کے لیے اب اجلاس اگلے ہفتے ہوگا۔مالی وسائل اور انتظامات کے حوالے سے لیگی رہنماؤں نے سر جوڑ لیے ہیں۔لیگی ارکان، قومی و صوبائی اسمبلیوں اور عہدیداران سے لانگ مارچ فنڈ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لانگ مارچ پر آنے والے اخراجات کا تخمینہ لگانے کے لیے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں میں مشاورت جاری ہے۔ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں سے کتنا فنڈ لینا ہے اس حوالے سے آئندہ ہفتے ماڈل ٹاؤن پارٹی سیکرٹریٹ میں اجلاس متوقع ہے۔اجلاس میں لانگ مارچ کے شرکاء کے قیام و طعام اور دیگر امور کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ فنڈ پنجاب اور سندھ سے اکٹھا کرنے کی ہدایت کی جائے گی جبکہ مسلم لیگ ن کے تمام ونگز کو فنڈ اکٹھا کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی۔

You might also like