پونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبور

پاکستان : 9 ماہ بعد کورونا کا بڑا وار، 1 روز میں 6ہزار808نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 6 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران رپورٹ کیے گئے سب سے زیادہ کیسز ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 5شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 45ہزار 801افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 29 ہزار 42شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58ہزار943ٹیسٹ ہوئے۔ مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ43 لاکھ 56ہزار373ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 11.55فیصد رہی جبکہ 918مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  426افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 65 ہزار665 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 51 ہزار 94ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 56 ہزار 992افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 93جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 5 لاکھ 13ہزار46کیسز اور 7 ہزار 710اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 82 ہزار 950افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 967انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 780 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 884افراد کورونا سے متاثر اور 749جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 461کیسز اور 187 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 13ہزار 688شہری کورونا سے متاثر جبکہ 969 انتقال کر گئے۔

You might also like