Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت 14نکاتی ایجنڈا پر وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) ہو گا

اجلاس میں ملکی‘ سیاسی ، معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا ‘کابینہ زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی سکیم دینے کا فیصلہ کریگی‘ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کےلئے پیش ہوگا‘ رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز کابینہ میں پیش ہونگی“یو این ٹی او سی میں شمولیت پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی‘پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل“‘نیپرا کی سال 2020-21ءکی سالانہ اور سٹیٹ انڈسٹری 2021 رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی

 وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت 14نکاتی ایجنڈا پر وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) ہو گا‘اجلاس میں ملکی‘ سیاسی ، معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا ‘کابینہ زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی سکیم دینے کا فیصلہ کریگی‘ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کےلئے پیش ہوگا‘ رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز کابینہ میں پیش ہونگی“یو این ٹی او سی میں شمولیت پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی‘پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل“‘نیپرا کی سال 2020-21ءکی سالانہ اور سٹیٹ انڈسٹری 2021 رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت (آج)ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی ، سیاسی ، معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا جبکہ کابینہ پاکستان میں زائد الوقت مقیم غیر ملکیوں کو ایمنسٹی سکیم دینے کا فیصلہ کریگی ، غیر ملکیوں کو پاکستان سے واپس جانے کے لئے ایمنسٹی سکیم دی جارہی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کی سمری کابینہ میں پیش ہوگی ، بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کا مسودہ کابینہ میں منظوری کے لئے پیش ہوگا ، رولز آف بزنس میں ترامیم کی تجاویز کابینہ میں پیش ہونگی ، کے ایس ایس ایل کے سی ای او کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔فرسٹ ویمن بنک کے آڈٹ سے متعلق معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ پاکستان ایسینشل سروسز ایکٹ کے تحت مجاز افسر کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، پاکستان کی یو این ٹی او سی میں شمولیت پر سمری کابینہ میں پیش ہوگی۔پاکستان ریلویز فریٹ ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کابینہ ایجنڈا میں شامل ، ریلوے کنسٹریشن پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ریگولیٹری اتھارٹیز کے امور کی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ذریعے آڈٹ کا معاملہ ایجنڈا میں شامل ہے جبکہ نیپرا کی سال 2020-21 کی سالانہ اور سٹیٹ انڈسٹری 2021 رپورٹ کابینہ میں پیش ہوگی۔

You might also like