‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

خاتون نے دورانِ پرواز ماسک نہ لگانے پر عمر رسیدہ شخص کو تھپڑ جڑ دیا

معمر مسافر کو تھپڑ لگانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایف بی آئی نے خاتون کو گرفتار کرلیا

 امریکہ میں خاتون نے دورانِ پرواز 80 سالہ مسافر کے ماسک نہ لگانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مسافر کو تھپڑ دے مارا جس کے جرم میں انہیں گرفتار کرلیا گیا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹیمپا سے اٹلانٹا جانے والی ڈیلٹا ایئر لائن کی پرواز میں خاتون مسافر نے عمر رسیدہ مسافر کو ماسک نہ لگانے پر خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ خاتون معمر مسافر پر نہ صرف چِلائی بلکہ ہاتھ بھی اٹھا لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی 1 منٹ 51 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دورانِ پرواز خاتون بزرگ مسافر کے سامنے کھڑی ہوکر ماسک نہ لگانے پر اپنے غصے کا اظہار کر رہی ہے جبکہ مسافر خاتون کو نظر انداز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کھانے پینے میں مصروف ہے۔خاتون مسافر پر چِلاتی رہی ’ماسک پہنو، ماسک پہنو‘ جبکہ طیارے کا عملہ خاتون کو سمجھانے کی کوشش کرتا رہا۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ خاتون نے غصہ میں آکر 80 سالہ مسافر پر تھوکا بھی ہے۔اٹلانٹا نیوز ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے پوسٹ کی گئی اس ویڈیو کو 90 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔ ویڈیو میں ماسک نہ لگانے پر آگ بگولہ ہونے والی خاتون کی شناخت پیٹریسیا کارن ویل کے نام سے ہوئی ہے جسے اب ایف بی آئی نے گرفتار کرلیا۔

You might also like