حکومت کو سستی بجلی بنانے والے پلانٹوں سے بجلی خریدنی چاہیے؛ اعجاز گوہر

اپٹما کے پیٹرن انچیف اور سابق وفاقی وزیر اعجاز گوہر کا کہنا ہے کہ حکومت کو سستی بجلی فراہم کرنے والوں سے بجلی خریدنی چاہیے- 52 فیصد پلانٹس حکومت کی ملکیت ہیں، 28 فیصد نجی سیکٹر کی ملکیت ہیں،  اس لحاظ سے 80 فیصد پلانٹس پاکستانیوں کی ملکیت ہیں، کرپٹ ٹھیکوں، بدانتظامی اور نااہلی کی وجہ سے ہمیں بجلی 60 روپے فی یونٹ بیچی جا رہی ہے۔