سیاحت ایک منافع بخش کاروبار


پچھلے چند سالوں میں سیاحت ایک انتہائی منافع بخش کاروبار بن کر سامنے آیا ھے- مئی، جون، جولائی کے تین ماہ شدید گرمی کی وجہ سے شمالی علاقہ جات، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخواہ کے اکثر مقامات سیاحوں کے پسندیدہ مقامات بنتے جا رھے ہیں-
ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فوٹو گرافر نے حال ہی میں چترال اور بالتورو کا دورہ کیا- یہ ان کا پاکستان کا دوسرا دورہ ہے- ان کا کہنا ھے کہ پاکستان دنیا کا خوبصورت ترین ملک ھے- نیلسن اپنی تصویروں سے کہانیاں بیان کرتے ہیں اور دنیا بھر میں مشہور ہیں-
مقامی لوگوں کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور اطلاعات کی بروقت فراہمی سے سیاحت کو تقویت مل رہی ہے- موٹر ویز ، موبائل سروس اور سڑکوں کے نیٹ ورک سے سیاحت بہت تیزی سے فروغ پا رھی ھے-