نئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرست

نئی دہلی کی آب و ہوا کی شفافیت کا پیمانہ 2022میں 89.1 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تھا جبکہ 2023 میں یہ پیمانہ 92.7 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک بڑھ گیا، میڈیا رپورٹس

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی 2023 میں مسلسل چوتھے سال دنیا کے آلودہ ترین دارالحکومت کی فہرست میں سرفہرست ہے، دکن ہیرلڈ کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کی آب و ہوا کی شفافیت کا پیمانہ 2022میں 89.1 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تھا جبکہ 2023 میں یہ پیمانہ 92.7 مائیکروگرام فی مکعب میٹر تک بڑھ گیا، بلومبرگ نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت پوری دنیا میں فضائی آلودگی میں تیسرے نمبر پر ہے جبکہ نئی دہلی فضائی آلودگی میں دنیا کا سب سے آلودہ اور گندا ترین شہر قرار دیا گیا، نئی دہلی میں فضائی آلودگی کے باعث تعلیمی ادارے بند ہونے سے بچوں کا تدریسی نظام درہم برہم ہو گیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، بھارت کی فضائی آلودگی نے ہمسائے ممالک بالخصوص پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، فضائی آلودگی کے باعث لوگوں گلے کی بیماریاں عام ہو گئی ہیں جبکہ سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ہے،،