سرگودھا میں آگ نے تباہی مچادی،150سے زائددوکانوں کو نقصان، لاکھوں کا سامان جل کر راکھ

 شہرکے اہم ترین تجارتی مرکزبلاک نمبر1میں واقع پلازہ میں گزشتہ شب ایک دوکان میں لگنے والی پراسرارآگ نے تباہی مچادی۔ 150سے زائددوکانوں کو نقصان پہنچاجبکہ پلازہ کی چالیس دوکانیں مہندم ہوگئیں اورسامان کے گودام بھی جل کررکھ ہوگئے۔ جلنے والی دوکانوں کی عمارتیں زمین بوس ہونے لگیں۔ ریسکیوٹیموں اورانتظامیہ نے ائرفورس کی فائر بریگیڈ کی مددسے 14گھنٹوں کی طویل جدوجہدکے بعد بمشکل آگ پرقابوپایا۔ بتایاگیاہے کہ شہرکے اہم ترین تجارتی مرکزبلاک نمبرایک میں واقع پلازہ میں پلاسٹک بیگرزکے گودام میں گزشتہ رات گئےاچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ اورملحقہ دوکانوں کی عمارتوں اورگوداموں کواپنی لیپٹ میں لے لیا۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور ریسکیو1122 کی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر علاقے کوسیل کرکے ریسکیوکاکام شروع کردیا مگرجگہ تنگ ہونے سے آگ بجھانے والی ٹیموں کو آگ بجھانے میں سخت مشکلات کاسامنارہا جسکی وجہ سے آگ کاپھیلاوبڑھتاگیا اوررات بھرسے جاری رہنے والایہ ریسکیو کا عمل منگل کی روزبارہ بجے تک جاری رہا۔ اس دوران آتش زدگی کے باعث 150سے زائددوکانیں اورگودام کو شدید نقصان پہنچا۔جبکہ پلازہ کی 40دوکانیں آگ سے جل کر مہندم ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق آتش زدگی کے اس افسوس ناک واقع میں ایک ارب سے زائدکانقصان پہنچا،انتظامیہ کے مطابق آگ بلاک نمبر1 میں پلازہ میں پلاسٹک بیگز کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، پلازہ کی چالیس سے زیاد دوکانیں بری طرح تباہ ہوگئیں اور ایک حصہ بھی مہندم ہوگیاہے،آگ بجھانے کی کوششوں میں پاکستان ائرفورس کے فائر ٹینڈرز نے بھی حصہ لیا۔