ڈپٹی کمشنر کچھی کی بھاگ میں کھلی کچہری،مسائل سنے

کچھی (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کچھی اصغر شہباز بلوچ  نے  تحصیل بھاگ میں کھلی کچہری لگائی گئی  جس میں ڈی پی او کچھی میر نور احمد رند،ڈی ایچ او کچھی میر ڈاکٹر لیاقت علی رند،ایکس سی این پی ایچ ای کچھی میر شکراللہ رند، ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی کچھی عمران خجک، ایس ڈی او پی ایچ ای بھاگ احسن بشیر،سی سی جی کے زونل انچارچ  نذ یر احمد جمالی، چیف آفیسر بھاگ کریم بخش بھٹی، تحصیلدار بھاگ سید اللہ وریاشاہ، ڈی ڈی او بھاگ حق نواز جتک،ایس ڈی او واپڈ سید نیاز حسین شاہ،ایم ایس ڈی ایچ کیو بھاگ بشیر احمد بلوچ،   سپر  نٹنڈنٹ ڈی سی آفس عبدالحق مستوئی،و دیگر قبائلی سیاسی سماجی  کے نمائندے بھی شریک تھے اس موقع پر سیاسی و سماجی اور  معتبرین نے علاقہ بھاگ کے بنیادی مسائل پینے کا صاف پانی، گیس کی کمی،ڈی ایچ کیو بھاگ میں ڈاکٹر وادوایات کی کمی جیسے مسائل کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔