حافظ آباد:قحبہ خانہ کے باہر چھاپہ ‘2ملز م گرفتار

حافظ آباد(نمائندہ  نوائے وقت) حافظ آباد پولیس نے گھوڑا چوک کے قریب قائم قحبہ خانہ کے باہر چھاپہ مار کر دوملزمان کو گرفتارکرلیا جبکہ چارملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کو مخبری ہوئی کہ نورین بی بی زوجہ عظیم مظفر ارائیں سکنہ ٹھٹھہ کھوکھراں گھوڑا چو ک کے قریب عصمت فروشی کے لئے خریدوفروخت کررہی ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر وہاں سے دوملزمان بلال ولد نصر سکنہ تاجپورہ اور ماہ نور سکنہ کوٹ مبارک کو گرفتارکرلیا جبکہ نورین بی بی ، سنی شہزاد، عابد اور نویدموقع سے فرارہوگئے جنکے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرکے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔