دُنیا بھر میں منشیات کے پھیلاؤ میں افغانستان کا کردار
دنیا بھر میں کاشت کی جانے والی افیون کا 80 فیصد افغانستان سے پیدا ہوتا ہے-
افیون کا استعمال جان لیوا ہیروئن کے نشے کی تیاری میں کیا جاتا ہے
دنیا کی 95 فیصد ہیروئن افغانستان سے تیار ہو کر دنیا بھر میں سپلائی کی جاتی ہے- افغانستان میں 6200 ٹن سے زائد افیون اور تقریباً 350 سے 580 ٹن ہیروئن تیار کی جاتی ھے-
افغانستان میں تقریباً 40 لاکھ افراد اس موذی نشے کا شکار ہیں
اقوام متحدہ دفتر برائے منشیات و جرائم کی رپورٹ کے مطابق ;افیون دنیا بھر میں انتہا پسند اور جرائم پیشہ گروہوں کے لیے اربوں ڈالر کی کمائی کا ایک اہم ذریعہ ہے-
وائس آف امریکہ کی ایک رپورٹ کے مطابق افغانستان میں233,000 ایکٹر سے زائد زمین پر افیون کاشت کی جاتی ہےاور افغانستان کی افیون کی فروخت میں 425 ملین سے 1.4 ملین ڈالرز تک کا اضافہ ہوا ہے
سب سے زیادہ افیون کی کاشت نمروز، قندھار، ہلمند، اروزگان اور زابل میں کی جاتی ہے –
حکومت پاکستان اور سیکورٹی فورسز قوم کی حفاظت کے لیے افیون اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں