صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا بی آر ٹی پشاور کا سفر ,شہریوں کیساتھ گل مل گئے
صدر مملکت عارف علوی نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی ) کا دورہ کیا۔دورے کے دوران صدر مملکت بی آرٹی سے سفر کرتے ہوئے ایک سٹاپ سے دوسرے سٹاپ تک پہنچے،اس دوران انہوں نے عام شہریوں سے بی آرٹی میں ملنے والی سہولیات کے حوالے سے پوچھا۔صدر مملکت کو اپنے درمیان دیکھ کر بیشتر شہری حیران نظر آئے جبکہ بعض شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔