کھیل کی مقبولیت کیسے کاروبار کی ترقی میں بدلتی ہے؛ پاکستان ، بھارت کرکٹ ورلڈ کپ میچ
ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 14 اکتوبر کو شیڈول میچ کی وجہ سے احمد آباد ایئر پورٹ پر پرائیویٹ جیٹ ٹریفک 30 فیصد بڑھ گئی۔
اکتوبر کے مہینے میں 650 نان شیڈول چارٹرڈ ایئر کرافٹس کی آمد و رفت متوقع ہے۔
اہم سیاستدان، بزنس ٹائیکون، شوبز اور اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات ان میچز کے لیے آئیں گی، معروف شخصیات چارٹرڈ ایئر کرافٹس سے احمد آباد پہنچیں گی۔
پاک بھارت میچ سے ایک دن پہلے میچ کے روز اور میچ کے ایک دن بعد بزنس گروپس کی نان شیڈول چارٹرڈ فلائٹس کے لیے ڈیمانڈ ہے، بالی ووڈ اسٹارز بھی چارٹرڈ فلائٹس کی بکنگ اور دستیابی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔
احمد آباد میں پاکستان بھارت میچ کی وجہ سے تجارتی سرگرمیوں میں، خصوصا ھوٹل انڈسٹری اور ایوی ایشین کی تجارتی سر گرمیوں میں بے پناہ اضافہ