آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار سکندر حیات انتقال کر گئے

آزاد کشمیر کے سابق صدر اوروزیراعظم سردار سکندر حیات خان انتقال کر گئے۔سردار سکندر حیات خان 2 بار ویراعظم آزاد کشمیر منتخب ہوئے۔سردار سکندر حیات خان کچھ عرصے سے بیمار تھے، سکندر حیات حالیہ انتخابات میں ن لیگ چھوڑکر مسلم کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔یاد رہے کہ سردار سکندر حیات خان آزاد کشمیر کے صدر اور طویل ترین وزیر اعظم رہے ہیں۔ انہیں سالار جمہوریت کہا جاتا ہے۔ سردار سکندر حیات کی ولادت 1 جون 1934 کو ڈومال راجپوت ذات کے سردار فتح محمد خان کریلوی کے گھر میں ہوئی۔ ان کا آبائی گاؤں کا نام کریلہ ضلع کوٹلی ہے۔دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد چودھری نے سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سردار سکندر حیات نے بطور وزیر اعظم اور صدر آزاد کشمیر جموں کشمیر کے حق اور بھارت کے ریاستی بربریت کے خلاف آواز بلند کی۔ بزرگ سیاستدان نے ہمیشہ اصول پرستی اور حق کی سیاست کا علم بلند رکھا۔ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند فرمائے آمین۔