‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

کالاباغ ڈیم کی تعمیر ناگزیرہوچکی ہے

مکرمی! ضلع میانوالی میں کافی عرصہ قبل پیر پہاٹی کے مقام پر کالا باغ ڈیم کی تعمیر شروع کی گئی تھی اسکی تعمیر پر اس وقت اربوں روپے خرچ ہوئے تھے اور کام نا معلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا جو کہ آج تک بند ہے اگر اس وقت کا لا باغ ڈیم بن جاتا تو پاکستان کی تقدیر بدل جاتی لیکن شومئے قسمت اس ملک کے سبب سے بڑے ڈیم کی تعمیر کو آج تک نظر انداز کیا گیا ہے اگر اب بھی کالا باغ ڈیم کا بقیہ کام دوبارہ شروع کیا جائے تو قلیل عرصہ اور کم لاگت میں یہ ڈیم مکمل ہوسکتا ہے ۔ اس ڈیم کی تعمیر سے انرجی تجارت، زراعت درآمدات بر آمدات بے روزگاری کاروبار کے سمیت متعدد فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں لاکھوں ایکڑ رقبہ قابل کاشت ہوجائے گا اور دریائے سندھ میں آنے والے سیلاب کی تباہ کاریوں سے عوام محفوظ ہو جائیں گے اس سیلاب سے اربوں روپے کا نقصان ہو جاتا ہے ڈیم بننے سے سیلاب کا خطرہ ٹل جائے گا۔ وزیراعظم عمران خان نے 11دسمبر کو میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب میں ضلع میانوالی کیلئے اربوں روپے کے میگا پراجکٹس کا اعلان کیا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند اقدام ہے اورضلع میانوالی کی لاکھوں عوام ان کو ان میگا پراجیکٹوںکے لئے فنڈزدینے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ن کی خدمت میں التماس کرتے ہیں جو کہ وہ فوری طور پر اپنے دست مبارک سے کالا باغ ڈیم کا افتتاح کریں اور ملک کو کلین اینڈگرین شاداب بنا کر عوام کی محرومیاں دور کریں، اُمید ہے جناب وزیراعظم عمران خان اپنے آبائی ضلع کے اہم ترین ڈیم کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے جلد تشریف لائیں گے اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی یا فتہ ملک بنائیں گے۔ (سید لطف علی بخاری، میانوالی)

You might also like