پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدامات

قومیں ہمیشہ اعلیٰ کردار اور بہادری سے ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ، کرۂ اراض پر ہزاروں قومیں آئیں اور پھر زمانے کی گردش کا شکار ہوگئیں، بس اصل چیز قوم کا کردار ہوا کرتا ہے وگرنہ جس نسل اور قوم کو اللہ تعالیٰ نے اس زمین پر پیدا کیا وہ کسی نہ کسی رنگ میں زندہ تو رہتی ہیں جیسے ہمارے بلوچ قبائل جو کہ بحرہ کیسپین سے اٹھے اور پھر صدیوں کا سفر کرکے برصغیر بلوچستان اور پنجاب تک آبسے۔ آج انہی کی نسل میں سے ایک بلوچ سردار عثمان بزدار ہیں جو بلوچوں کی ایک شاخ بزدار سے تعلق رکھتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے گزشتہ دنوں لاہور میں ایک خصوصی ملاقات ہوئی۔ حضرت علیؒ بن ابی طالب کا فرمان ہے کہ اقتدار اور دولت کی فراوانی سے انسان بے نقاب ہوتے ہیں ۔ آج سردار عثمان بزدار بھی صاحب اقتدار اور   اختیارات کے مالک ہیں ۔قدرت نے انہیں2018ء سے پنجاب کا اقتدار اعلیٰ عطا کیا اور وزیر اعظم عمران خان کو ان پر ایسا مہربان کیا کہ تحریک انصاف کے بڑے بڑے اور اپنی پارٹی پر اپنا سب کچھ قربان کرنے والے اور عمران خان کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے بھی پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے محروم رہ گئے اور پنجاب کی حکمرانی کا یہ تاج سردار عثمان بزدار کے سر پر سجا دیا گیا ۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مقدس میں واضح کردیا کہ ہم جس کو چاہیں بادشاہی عطا کریں اور جس سے چاہیں بادشاہی چھین لیں۔ یہ بادشاہی قدرت بھی عطا کرتی ہے اور محروم بھی کرتی ہے ہم خام خیال لوگ ایسے ایک دوسرے کو کریڈٹ دیتے رہتے ہیں۔ سردار عثمان بزدار پہلے کی طرح سادگی اور خلوص کا پیکر نظر آئے ۔جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔خصوصاً ڈیرہ غازیخان تونسہ،بارتھی اور کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کی تعمیر و ترقی زوروں پر ہے،  ایک ایسا شخص کہ جس نے کوہ سلیمان کے دامن میں آنکھ کھولی اور جو بچپن سے اپنے علاقوں کی محرومیوں کا عینی شاہد ہو ۔ جہاں پر انسان اور جانور ایک ہی گھاٹ پر پانی پیتے ہیں جہاں بجلی اور گیس کا تصور ہی نہیں ہے ، پینے کا پانی حاصل کرنے کیلئے قبائلی خواتین کو میلوں سفر طے کرنا پڑتا ہو، تعلیم اور صحت ایک خواب ہوںاور غربت اپنے پورے عروج پر ہو تو وہاں آخر قدرت کی مہربانی نے بھی ظاہر ہونا تھا اور ان کی محرومیوں کے خاتمے  کیلئے انہی میں سے ایک شخص  کو اقتدار عطا کر دیا کہ یہ صدیوں سے محروم لوگوں کا حق بھی ہے کہ انہیں بجلی ملنی چاہئے ان کو ادویات اور صاف پانی ملنا چاہئے ۔

میری جب رواں سال 26 مئی کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی تو میں نے یہی سوال ان سے کیا کہ ہمارے علاقے کی محرومیاں کب ختم ہوں گی تو عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا تھا ان محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے تو میں نے عثمان بزدار کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنایا ہے کہ ان کے علاقوں میں محرومیاں ہی محرومیاں ہیں اور آج یہ محرومیاں کم از کم بارتھی اور تونسہ سے تو ختم ہورہی ہیں ہر انسان پہلے اپنے گھر سے ہی انقلاب کا آغاز کرتا ہے اور پھر یہ انقلابی سفر آگے بڑھتا ہے ۔سردار عثمان بزدار کی وزارت اعلیٰ کا سفر2018ء سے شروع ہوا جو2023ء تک جاری رہے گا۔انشاء اللہ اُس وقت تک ڈیرہ غازیخان ،تونسہ، بارتھی اور دامن کوہ سلیمان میں بسنے والوں کی محرومیوں میں نمایاں کمی آجائے گی اپنی اس ملاقات میں سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان اور بلوچستان کے لاکھوں لوگوں کی سہولت کیلئے سردار فتح محمد خان بزدار دل کے ہسپتال کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ اپریل 2022ء  میں یہ ہسپتال کام شروع کردے گا ۔انہوں نے بتایا کہ ڈیرہ غازیخان شہر میں مادر ہسپتال پر بھی تیزی سے کام جاری ہے جبکہ یہاں پر کینسر ہسپتال کا منصوبہ بھی آخری مراحل میں ہے۔ فورٹ منرو میں کیڈٹ کالج کی تعمیر کا آغاز ہوچکا ہے۔ ڈیرہ غازیخان اور تونسہ کو بلوچستان کے ذریعے چوکی والہ کے ساتھ ایک بڑے روڈ کی تعمیر مکمل ہونے سے ملا دیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ میری زندگی کا مقصد اپنے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دینا ہے ہم نے بہت سی محرومیوں کا سامنا کیا ہے لیکن اب ان کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے بتایا کہ کوہ سلیمان میں اربوں روپے کی لاگت سے سوڑا ڈیم تعمیر کیا جارہا ہے جس سے کوہ سلیمان میں زرعی اور معاشی انقلاب آجائے گا ۔

You might also like