پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار پیش قدمیاں

یہ بات اطمینان بخش اور خوش آئند ہے کہ پاکستان کرکٹ کے میدان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑتا چلا جارہا ہے۔ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت بہترین، باصلاحیت اور ہنرمند نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ایک عرصہ کے بعد اس ٹیم میں یکسوئی، ذہنی ہم آہنگی اور ڈسپلن دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے اس کی کارکردگی نے ماضی کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور اس سے پہلے بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ مقابلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے جس خوبصورت کارکردگی کا مظاہرہ کیا اس کا اعتراف پاکستان ہی نہیں ان دونوں ممالک کی ٹیموں کے کپتانوں کے علاوہ شائقین کرکٹ نے بھی کیا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کیخلاف پاکستان نے ٹی 20 میں کلین سویپ کیا اور سیریز اپنے نام کرلی اور کامیابیوں کا یہ سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں آکر کھیلنا پاکستان کے پرامن ہونے کی دلیل  ہے جس سے اس کا روشن چہرہ اجاگر ہواہے۔ وگرنہ اس سے پہلے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیموں کی طرف سے پاکستان کے طے شدہ دوروں کی منسوخی نے پاکستان کے بارے میں عالمی سطح پر منفی تاثر کو ابھارا تھا اور کرکٹ شائقین کو سخت مایوسی سے دوچار کردیا تھا۔اب پاکستان آئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کے کامیاب دورہ نے پاکستان کے سافٹ امیج کو نمایاں کردیا ہے اور اس کے بعد دوسرے ممالک کی ٹیموں کی طرف سے بھی پاکستان کا دورہ کرنے اور کرکٹ میچ کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی گئی ہے۔ یہ امر پاکستان، پاکستانی ٹیم اور شائقین کرکٹ کیلئے بہت حوصلہ افزاء اور دل خوش کن ہے۔

You might also like