انڈیکس 44ہزار پوائنٹس کی حد سے نیچے آگیا
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان ایکس چینج میں جمعرات کاروز سرمایہ کاری کیلئے منفی دن رہا،100 انڈیکس 635 پوائنٹس کم ہو اورکاروبار بندش پر انڈیکس44300کی سطح سے گر کر 43700 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ۔کاروبار میں مندی کے سبب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 110 ارب کم ہوئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ روز تیزی کی بڑی لہر کے بعد جمعرات کو ایڈجسٹمنٹ اور منافع کے حصول پر بڑھتے ہوئے کے باعث مندی کے اثرات غالب رہے۔ کاروبار کے ابتدائی دورانیئے میں اگرچہ 27پوائنٹس کی تیزی بھی ہوئی لیکن فوری منافع کے حصول اور تیکنیکی درستگی کی وجہ سے حصص کی فروخت پر دباو سے مزکورہ تیزی زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکی اور مارکیٹ میں ایک موقع پر 761پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ۔پورے کاروباری روز کے دوران 1.43 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔ کارو بار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 635.66پوائنٹس کی کمی سے 43731.20پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 345کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 86 کے بھاو میں اضافہ 248کے داموں میں کمی اور 11 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 1کھرب 10ارب 37کروڑ 4لاکھ 19ہزار 172روپے گھٹ کر 74 کھرب 99 اررب49کروڑ80لاکھ23ہزار639روپے رہ گیا۔