نواز شریف کا ووٹ چوری کرنیوالے شرمسار ہیں: سعید منیس

 ٹبہ سلطان پور(سٹی رپورٹر)  سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس نے ایک ملاقات میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  مسلم لیگ(ن) نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو مہنگائی ،دہشتگردی ،لوڈ شیڈنگ‘ کرپشن ،بے روزگاری ،غربت جیسے مسائل سے بہترین حکمت عملی سے نجات دلائی اور اب بھی جلد عوام کی محبتوں سے مسلم لیگ(ن) براسر اقتدار آکر ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کریگی۔سعید خان منیس کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا ووٹ چوری کرنے والے اب شرمسار ہو رہے ہیں عوام نے ملک میں مہنگائی و غربت اور تنگ دستی و بے روزگاری کو مسلط کرنے والے بے حس و عوام دشمن حکمرانوں کو بے نقاب کر دیا ہے عوام نے کھرے کھوٹے کی مکمل شناخت کر لی ہے موجودہ حکمران اپنی عوام دشمن پالیسیوں کی بدولت عوام میں اپنا اعتماد کھو چکے ہیں۔ اس موقع پر ملک فاروق کھوکھر چوہدری سعید کمبوہ نواب مزمل خان پٹھان ارشد کوندل اکرم کھنڈ سید الطاف حسین شاہ عبدالقیوم خان منیس قدیر شیخ عبدالرشید گجر سہیل یونس خان ایڈوکیٹ خرم خان و دیگر معززین موجود تھے۔