پاکستان کی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ ہے، سرکاری اعلان

ادارہ شماریات پاکستان نے سرکاری طور پر ڈیٹا کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی کل آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق پنجاب کی آبادی 12 کروڑ 76 لاکھ افراد پر مشتمل ہے، سندھ کی آبادی 5 کروڑ 56 لاکھ 90 ہزار کے قریب ہے۔

خیبر پختونخوا کی آبادی 4 کروڑ سے زائد افراد پر مشتمل ہے جبکہ بلوچستان کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 90 ہزار سے زائد ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد کی آبادی 23 لاکھ 60 ہزار سے زائد ہے۔

ترجمان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پاکستان کی دیہی آبادی 61.18 فیصد، شہری آبادی 38.82 فیصد ہے۔

خیبر پختونخوا کی 84.99 فیصد آبادی دیہی، 15.01 فیصد شہری ریکارڈ کی گئی جبکہ پنجاب کی 59.30 فیصد آبادی دیہی، 40.70 فیصد شہری ریکارڈ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ سندھ کی 46.27 فیصد آبادی دیہی اور 53.7 فیصد شہری ہے۔

بلوچستان کی 69.04 فیصد آبادی دیہی اور 30.96 فیصد شہری آبادی ہے۔

اسلام آباد کی 53.10 فیصد آبادی دیہی اور 46.90 فیصد آبادی شہری ہے۔