مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا: قاسم سوری
قاسم سوری کا کہنا ہےکہ مرکز میں بلوچستان کی آواز بنوں گا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان قاسم خان سوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم پاکستان نے اہم ذمہ داری میرے کندھوں پر رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ تنظیم سازی کے لیے تمام اضلاع میں جاؤں گا، بلوچستان میں تحریک انصاف کی نئی تنظیم سازی کی جائے گی۔ڈپٹی اسپیکرنے کہاکہ چاہتےہیں نوازشریف واپس آئیں،جیل میں وقت گزاریں۔
قاسم سوری نے کہاکہ بلوچستان میں لسانیت کا فرق ختم کریں گے۔کوشش ہوگی وفاق بلوچستان میں زیادہ سے زیادہ وسائل کااستعمال کرسکے۔ تمام لوگوں کو ایک ساتھ لیکر چلوں گا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے کورونا اقدامات کو دنیا نے سراہا ، حکومت نے کم وسائل کے باوجود اچھی حکمت عملی سے عوام کو بچایا۔ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی بلوچستان کا کہناتھا کہ وزیراعظم نے دنیا کو بتایا اسلام امن کا مذہب ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ صوبائی پارٹی صدر منتخب ہوا ہوں۔