وفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاری

دنیا کے وہ مشہور مقامات جہاں سیلفی لینا غیر قانونی ہے

راولپنڈی (ویب ڈیسک )آپ تفریح کے لیے کئی گھومنےجائیں یا اپنے دوستوں کے ساتھ کسی بہترین مقام کا دورہ کریں تو آپ کچھ کریں یا نہ کریں ایک اس جگہ پر سیلفی ضرور لیتے ہیں تاکہ اس لمحے کو یادگار بنایا جائے۔آج کے ڈیجیٹل دور میں تقریباً ہر شخص کے پاس اسمارٹ فون ہے اور وہ کہیں بھی سیلفی لے سکتا ہے۔ویسے تو اونچی عمارتوں، خطرناک راستوں اور سمندر سمیت خطرناک مقامات پر سیلفی لینے سے منع کیا جاتا ہے۔ لیکن آج ہم آپ کو دنیا کے کچھ ایسے مقامات کے بارے میں بتائیں گے جہاں سیلفی لینا مکمل طور پر غیر قانونی ہے، ایسے مقامات پر سیلفی لینے سے آپ پر بھاری جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔رپورٹس کے مطابق دنیا کے کئی مشہور سیاحتی مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی ہے جبکہ بہت سی جگہوں پر سیاحوں کے لیے خصوصی قانون متعارف کرایا گیا ہے۔

چند مشہور مقامات درج ذیل ہیں جہاں سیلفی لینا آپ کو مہنگا پڑسکتا ہے۔

نیویارک:

امریکی ریاست نیویارک اگرچہ دنیا کے سب سے بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے لیکن ریاست نے چڑیا گھر اور سرکس میں رہنے والے شیر، ٹائیگر  اور تیندوے کے ساتھ سیلفی لینا غیر قانونی قرار دیا ہے۔ یہ پابندی سوشل میڈیا پر ’ٹائیگر سیلفیز‘ کے رجحان میں اضافے کے بعد رہائشیوں اور سیاحوں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ہے۔

لندن ٹاور میوزیم ( برطانیہ)

برطانوی شاہی میوزیم اور محل جسے ٹاور آف لندن بھی کہا جاتا ہے وسطی لندن میں دریائے تھیمز کے شمالی کنارے پر واقع ہے۔ٹاور آف لندن میوزیم میں قیمتی تاج اور زیورات کو انتہائی سخت حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے، جہاں 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے اور سکیورٹی اہلکار24 گھنٹے سیلفی لینے کی کوشش کرنے والے لوگوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اس میوزیم کے اندر برطانیہ کے شاہی جواہرات کے ساتھ تصاویر یا ویڈیوز لینا سختی سے منع ہے کیونکہ اسے سکیورٹی رسک کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

گیروپے بیچ ( فرانس):

فرانس میں واقع گیروپے بیچ پرگرمیوں میں چھٹیاں منانے والے سیاحوں پر سیلفی لینے پر پابندی ہے، ساحل کے حکام سوشل میڈیا پر دکھاوے کے بجائے بیچ کو سیاحوں کے لیے پرسکون جگہ بنانا چاہتے ہیں۔

سعودی عرب:

سعودی حکومت نے ملک کے مقدس مقامات پر سیلفی لینے کے بڑھتے رجحان کے بعد مکہ اور مدینہ میں مقدس مقامات پر سیلفی لینے پر پابندی عائد کی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیلفی لینا زائرین جو عبادت کے لیے یہاں موجود ہیں ان کے لیے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

اسپین:

اسپین کے شہر پیمپلونا میں منعقد ہونے والی خطرناک بیلوں کی دوڑ کے دوران سیلفی لینے پر پابندی عائد ہے تاکہ اس متنازع ریس میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے سیاحوں کو تصاویر لینے سے روکا جا سکے۔ رپورٹس کے مطابق خطرناک بیلوں کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کرنے والوں پر 3 ہزار یورو کا بھاری جرمانہ ہو سکتا ہے۔

جاپان:

مغربی جاپان میں ریلوے اسٹیشن پر سیلفی اسٹک کے ساتھ لی گئیں سیلفیز پر پابندی عائد ہے۔ رپورٹس کے مطابق یہ قانون اس وقت متعارف کرایا گیا جب مسافروں کیلئے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ ریلوے ٹریک کے اوپر موجود اوور ہیڈ بجلی کی وائرنگ کرنٹ کا سبب بن سکتی ہیں،پابندی کا مقصد سیلفی لیتے ہوئے اسٹک کی وجہ سے تاروں کو چھو جانے سے شہریوں کو کرنٹ لگنے سے بچانا ہے۔

Selfie

You might also like