‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

اپنے والد جیسا شوہر نہیں چاہتی، پرینیتی چوپڑا

راولپنڈی (ویب ڈیسک )بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ اپنے والد جیسا شوہر نہیں چاہتیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پرینیتی چوپڑا نے اداکار عامر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت لوگوں سے سنا ہے یہ کہتے ہوئےکہ مجھے اپنے پاپا (والد) جیسا شوہر چاہیے تھا لیکن میں نے کبھی ایسا نہیں کہا۔جس پر عامر خان کی جانب سے پوچھا گیا کیوں؟ آپ کے والدکیسے ہیں؟ جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ کیونکہ میرے والد بہت سخت ہیں، انہیں بھی لگتا ہے کہ رونا غلط ہے، اگر میرے بھائی روتے ہیں تو وہ انہیں بولتے ہیں کیا لڑکیوں کی طرح رو رہے ہو۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میرے والد کے مطابق لڑکوں کو کچن میں جانےکی اجازت نہیں ہے، پتہ نہیں کیوں لیکن مجھے لگتا ہے ان کی غلطی نہیں ہے وہ ایسے ہی بڑے ہوئے ہیں، میرا خیال ہے بہت غرور ہوتا ہے مردوں میں، یہ مرد کےکام ہیں وہ عورت کے کام ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ اپنے جذبات کا اظہار کرنا ٹھیک ہے چاہے آپ مرد ہی کیوں نہ ہوں اور اپنے آپ کو ظاہرکرنے سے آپ کم نہیں ہوجائیں گے۔واضح رہے کہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے حال ہی میں ایک بھارتی سیاستدان عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا سے منگنی کی ہے۔

ParineetiChopra

Bollywood

You might also like