بابر اعظم کی اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر اسپورٹس بائیک چلاتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔عالمی ریکارڈ یافتہ بلے باز نے اپنی ویڈیو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر شیئر کی ہے جسے اب تک صارفین کی بہت بڑی تعداد دیکھ چکی ہے اور شیئر بھی کر رہی ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بابر اعظم سرخ رنگ کی اسپورٹس بائیک چلا رہے ہیں تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ بائیک کی سواری سے کس شہر میں لطف اندوز ہو رہے ہیں لیکن صارفین کا خیال ہے کہ سڑک لاہور کی ہے۔

BabarAzam

PakistanCricket