بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

آئیفاایوارڈز کا میلہ 26 اور 27 مئی کو ابوظہبی میں سجے گا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )ابوظہبی میں بالی ووڈ کے سب سے بڑے فلم ایوارڈز (آئیفا) 2023 کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔بالی ووڈ اندسٹری کے سب سے بڑے ایوارڈز انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی (آئیفا) 2023 کی تیاریاں ابوظہبی میں مکمل کرلی گئیں۔خیال رہے کہ گزشتہ 2 برس سے مسلسل فلمی ستاروں کا یہ میلہ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں سج رہا ہے، رواں برس ایک بار پھر بالی ووڈ کے جھلملاتے ستاروں کی میزبانی کے لئے ابوظہبی تیار ہے۔آئیفا ایوارڈز 2023 کی شاندار تقریب 26 اور 27 مئی کو ’یاس آئی لینڈ‘ کے اتحاد ارینا میں منعقد کی جائے گی، منتظمین بالی ووڈ ستاروں کے اعزاز میں ایک ناقابل فراموش جشن کے لئے پُرعزم ہیں۔گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی 26 مئی کو منعقدہ موسیقی اور فیشن سے بھر پور آئیفا راکس کی اس تقریب کی میزبانی معروف اداکار راجکمار راؤ اور ہدایت کار فرح خان کریں گے۔آئیفا راکس میں ریپر بادشاہ اور بھٹار، استاد امیت ترویدی، EDM پروڈیوسر نیوکلیا ، سنیدھی چوہان، شریا گھوشال، انوشا منی، میکا، اور گولڈی سہیل اپنی سحر انگیز پرفارمینس سے اس تقریب کو چار چاند لگانے کے لئے تیار ہیں۔آئیفا ایوارڈز 2023 کا گرینڈ فائنل کی باوقار تقریب 27 مئی کو منعقد ہوگی ، جس کی میزبانی اداکار ابھیشیک بچن اور وکی کوشل کریں گے جبکہ سلمان خان اور نورا فتحی سمیت دیگر بالی ووڈ اسٹارز اپنی شاندار پرفارمنس سے اس شام کا رنگ مزید جمع دیں گے۔متحدہ عرب امارات میں موجود بالی ووڈ کے تمام شائقین جو اس تقرب کا بے صبری سے منتظر ہیں ان کے لئے 110 درہم میں دستیاب ہوگی۔

Bollywood

AbuDhabi

iifaAwards2023

You might also like