‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

نیپالی شہری نے 28ویں بار دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرلی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )نیپالی کوہ پیما کامی ریتا شیرپا نے 28ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کو سر کرکے سب سے زیادہ چوٹی کو سر کرنے کا ریکارڈ دوبارہ اپنے نام کرلیا۔کامی ریتا کی مہم کے منتظم منگما شیرپا نے بتایا کہ کامی ریتا ویتنام کے کوہ پیما کی رہنمائی کرتے ہوئے کامیابی کے ساتھ چوٹی تک پہنچے۔53 سالہ کامی ریتا شیرپا نے 2018 میں ماؤنٹ ایورسٹ کو کئی بار سر کرنے کا ٹائٹل اپنے نام کیا جب انہوں نے 22 ویں بار بلند ترین چوٹی کو سر کیا تھا۔ اس وقت بھی کامی ریتا نے دو دیگر کوہ پیماؤں کے ساتھ اشتراک کیا تھا۔واضح رہے کہ ماؤنٹ ایورسٹ دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک ہے جو کہ 29,032 فٹ بلند ہے۔ ہر موسم بہار میں سیکڑوں مہم جو اسے سر کرنے آتے ہیں جب درجہ حرارت زیادہ اور ہوائیں عام طور پر پرسکون ہوتی ہیں۔واضح رہے کہ کامی ریتا سے پہلے برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے 17ویں بار ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا تھا جس پر انہوں نے غیر نیپالی کی جانب سے سب سے زیادہ چوٹی کو سر کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔

KamiRitaShepra

NepaliMountaineer

MountEverest