پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

34 ویں نیشنل گیمز ،پاک آرمی 97 تمغوں کے ساتھ سب سے آگے

پاک آرمی کی ٹیموں نے مختلف مقابلوں میں 33گولڈ ، 28 چاندی اور 18 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں ، واپڈا کی ٹیمیں 49 تمغے حاصل کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں


کوئٹہ (آئی این پی ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز باکسنگ مقابلوں میں پاکستان آرمی کی برتری ثابت ہوگئی، 97 تمغوں کے ساتھ آرمی سب سے آگے ہے ۔ کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں، پاک آرمی کی ٹیموں نے مختلف مقابلوں میں 33گولڈ ، 28 چاندی اور 18 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں ، واپڈا کی ٹیمیں 49 تمغے حاصل کرنے کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں ۔ باکسنگ میں مردوں اور خواتین کی مجموعی 20 کیٹیگری کے مقابلوں میں آرمی نے 13 گولڈ میڈل لیے، آرمی کے باکسرز نے ایک سلور اور 4 برانز میڈلز بھی حاصل کیے۔ واپڈا کے باکسرز نے 4 گولڈ، 3 سلور اور 3 برانز میڈل جیتے جبکہ ایئر فورس نے ایک گولڈ، 7 سلور اور 5 برانز میڈلز جیتے۔ نیوی ایک گولڈ، 3 سلور اور 8 برانز میڈل حاصل کر کے تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے باکسنگ میں ایک گولڈ، ایک سلور اور 5 برانز میڈل جیتے۔ مردوں کی 92 ویں کلو گرام کیٹیگری میں آرمی کے اظہر نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ خواتین کی 54-57 کے جی کیٹیگری میں آرمی کی فاطمہ زہرہ نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ 81 کلوگرام ویمنز کیٹیگری میں واپڈا کی مبشرہ نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ خواتین کی 75-81 کے جی کیٹیگری میں آرمی کی ارفع خرم نے سب کو چت کر دیا۔ علاوہ ازیں مردوں کی 86-92 کلوگرام کیٹیگری کی فیصلہ کن باٹ آرمی کے عرفان خان کے نام رہی، مردوں کی 80-86 کے جی کیٹیگری میں ایئر فورس کے محمود الحسن نے سب کو آٹ کلاس کیا۔ آرمی کے بلاول ضیا نے مردوں کی 75-80 کے جی کیٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ خواتین کی بینٹم ویٹ کیٹیگری میں آرمی کی دعا زہرہ نے سونے کا تمغہ جیتا، مردوں کی مڈل ویٹ کیٹیگری میں آرمی کے سیف المنان نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔ مردوں کی 63.5-67 کے جی ویٹ کیٹیگری میں آرمی کے گل زیب کو کوئی شکست نہ دے سکا، مڈل ویٹ اور فلائی ویٹ کیٹیگری میں واپڈا کے احسان اللہ اور عطا اللہ سرخرو ہوئے، آرمی کے ابرار علی نے مینز 60-63.5 کے جی کی ویٹ کیٹیگری میں طلائی تمغہ جیتا۔ خواتین کی لائٹ فلائی میں آرمی کی سحر عاطف، مینیمم میں ایچ ای سی کی حمنہ ممتاز کامیاب ہوئیں جبکہ مردوں کے فیدر ویٹ کیٹیگری میں واپڈا کے نقیب اللہ نے گولڈ میڈل جیتا۔ اس کے علاوہ مردوں کی لائٹ ویٹ کیٹیگری کا گولڈ میڈل آرمی کے ابراہیم کے نام رہا جبکہ خواتین کی فلائی ویٹ کیٹیگری میں آرمی کی رمشا غفار نے گولڈ میڈل جیتا۔ مینز بینٹم ویٹ میں آرمی کے محمد قاسم، مینیمم میں نیوی کے ذوہیب رشید نے طلائی تمغہ حاصل کیا۔ نیشنل گیمز میں پاکستان ریلوے نے 4، پولیس نے 2 تمغے حاصل کیے جبکہ پنجاب کی ٹیموں نے 11 تمغے حاصل کیے بلوچستان ، سندھ اور کے پی کے کی ٹیموں نے 5، 5 تمغے حاصل کیے۔

Quetta

NationalGamesBoxing

PakistanArmy

You might also like