‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

آئی سی سی نے نئے کرکٹ قوانین متعارف کرادئیے

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں کر دیں۔پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں دبئی میں ہونیوالے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کی گئیں۔نئی پالیسیوں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویو کےدوران ایمپائر کی جانب سے دیا جانے والا سافٹ سگنل ختم کر دیا گیا، سافٹ سگنل کے خاتمے کا اطلاق یکم جون سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کےدرمیان ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔اب ٹی وی امپائر کے ریویو کے دوران امپائر سافٹ سگنل نہیں دے گا، آن فیلڈ امپائر فیصلے سے پہلے ٹی وی امپائر کےساتھ مشاورت کرے گا۔انٹرنیشنل کرکٹ میں ہائی رسک انجری پوزیشن والے پلیئرز کے لئے ہیلمٹ پروٹیکشن کو لازمی قراردیا گیا، فاسٹ باؤلرز کا سامنا کرتے وقت بیٹرز ہیلمٹ لازمی پہنے گا جبکہ وکٹ کیپر اسٹمپس کے قریب کھڑا ہو تب ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔دوسری جانب بیٹرز کےقریب کھڑے فیلڈر کے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، فری ہٹ پر گیند اسٹمپس کو لگنے کے بعد بننے والا رن اب باقاعدہ رن شمار ہوگا۔

CricketLaws

CricketUpdates

ICC

You might also like