Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

سیالکوٹ واقعہ اسلام اور آئین پاکستان کے منافی اور پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش ہے: چودھری پرویزالٰہی

قائم مقام گورنر پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی، میاں محمد احسن، انوار احمد خان، ڈاکٹر حافظ حمزہ مدنی اور ڈاکٹر انصار مدنی نے یہاں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر راسخ الٰہی بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے تمام رہنماؤں کو ختم نبوتﷺ کے حوالے سے تیار کردہ قرآنی آیت اور حدیث مبارکہ کا نمونہ دیا جس کو تمام سرکاری دفاتر سمیت گورنر ہاؤس میں بھی نمایاں طور پر آویزاں کر دیا گیا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ اسلام اور آئین پاکستان کے منافی ہے، یہ واقعہ پاکستان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش ہے، ذمہ دار افراد کو سخت ترین سزا دی جائے۔ ڈاکٹر حافظ عبدالرحمن مدنی نے کہا کہ نکاح نامے میں ختم نبوت کا حلف شامل کروانا، اسمبلی بلڈنگ میں ختم نبوت کے حوالے سے قرآنی آیات و احادیث کو مزین کرنا اور قرآنی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنا آپ کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام آپ اور آپ کے خاندان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

You might also like