بھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دیمعیشیت کو درپیش چیلنجزیوم پاکستان کے موقع پر پریڈ میں آذربائیجان اور چین کے فوجی دستے کی شمولیتپشاور شہر اپنی تاریخی اہمیت کے حوالے سے کسی تعارف کا محتاج نہیںمعاشی استحکام کا منصوبہ – ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سےنئی دہلی مسلسل چوتھے سال فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں سر فہرستآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکاسعودی عرب کا سرکاری دورہخوراک کی اجناس کی در آمد مہنگائی کی اصل وجہسعودی عرب نے انڈونیشیا میں ریکارڈ افطاری کیپنجاب کے شہر منڈی بہاوالدین کی مستانی نامی بھینس نے 24 گھنٹے میں 37 لیٹر دودھ دے کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیابلوچستان دشمن کے نشانے پر کیوں ھے؟وزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہوزیر اعظم شہباز شریفوزیر اعظم شہباز شریف کا کابینہ کے اہم ارکان کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہمشکل فیصلے اور بڑے بڑے فیصلے۹۲ سالہ روپرٹ مردوک کی پانچوی شادیامریکی ریاست یوٹا میں چھپ کر طیارے میں گھسنے والا شخص جاں بحق‏موسمیاتی تبدیلیاںہمیں کچھ علم نہیں ھمارے ساتھ کیا ھو رھا ھے- اور یہی وجہ ھے کہ ہمارے ساتھ ہاتھ ہو رھا ھے-چین کے شہر سوزو میں ایک ایکسپریس وے کے پھسلن والے حصے پر درجنوں کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

ورلڈکپ 2023ءکیلئے قومی ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ کیا ہوگا؟


امام الحق ،شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان
انجری کے شکار حارث سہیل اور نواز کی شمولیت کی بھی باز گشت

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک ) بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ 2023ءکے لئے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں کن کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم ممکنہ طور پر گرین شرٹس کے لئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دولگاتار دو سینچریاں بنانے والے فخر زمان کے علاوہ امام الحق جبکہ تیسرے اوپنر کے طور پر شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ بلے باز اور کپتان بابراعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل، افتخار احمد، آغا سلمان اور محمد رضوان شامل ہوسکتے ہیں۔اسی طرح اسپن بولنگ کے شعبے میں نائب کپتان شاداب خان کی جگہ پکی دکھائی دے رہی ہے تاہم انکے ہمراہ اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، اسپن آل راﺅنڈرز کیلئے طویل عرصے بعد ٹی ٹونٹی ٹیم میں جگہ پانے والے عماد وسیم یا کیویز کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے محمد نواز اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ نسیم شاہ، حارث رف، محمدوسیم جونئیر اور احسان اللہ خان کو شامل کیے جانے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔دوسری جانب قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ہارون الرشید کے علاوہ سابق کرکٹر محمد سمیع اور یاسر حمید شامل ہیں۔ماضی میں آئی سی سی قوانین کے تحت کرکٹ بورڈ کو پہلے 30ممکنہ اسکواڈ کا اعلان کرنا ہوتا تھا تاہم رواں سال ورلڈکپ میں 15سے 16رکنی اسکواڈ کے اعلان کی توقع ہے۔

PakistaniTeamSquad

WorldCup2023

PakistanCricket

You might also like