‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

گرانٹ بریڈبرن پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

پاکستان جیسی باصلاحیت ،مہارت کی حامل ٹیم کےساتھ کام کرنا اعزاز ہے‘گرانٹ بریڈبرن
راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) گرانٹ بریڈبرن کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق گرانٹ بریڈبرن کو 2سال کے لیے پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔گرانٹ بریڈبرن نے نیوزی لینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں کنسلٹنٹ کے طور پر ذمے داری نبھائی تھی اور یہ سیریز پاکستان نے چار ایک سے جیتی تھی۔گرانٹ بریڈبرن اس سے قبل 2018سے 2020ءتک پاکستان ٹیم کے فیلڈنگ کوچ رہ چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے قومی کرکٹ اکیڈمی میں بھی خدمات انجام دی تھیں۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے بریڈبرن اسکاٹ لینڈ کے ہیڈ کوچ بھی رہے ہیں۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کوچ اینڈریو پٹک کے ساتھ بھی 2سالہ معاہدہ ہوگا۔ذرائع کے مطابق اینڈریو پٹک نے بھی ذمے داریاں نبھانے کے لیے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کی تلاش اور تقرری کے حوالے سے طریقہ کار جاری ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بریڈبرن کو ہیڈ کوچ مقرر کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ انتہائی تجربہ کار کوچ ہیں چونکہ وہ اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ بورڈ سے وابستہ رہ چکے ہیں لہذا وہ ہمارے کلچر کو بخوبی سمجھتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن نے کہا کہ پاکستان جیسی باصلاحیت اور مہارت کی حامل ٹیم کے ساتھ کام کرنا اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، وہ اور مکی آرتھر بہت زیادہ پرجوش ہیں کہ اپنے کھلاڑیوں کی مدد کریں۔گرانٹ بریڈبرن کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز بہت اہم رہی جس سے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کے رول کلچر اور جیت کے برانڈ کو سمجھنے میں مدد ملی۔ہم نے اپنے کھلاڑیوں کے لیے توقعات کا معیار بلند کیا اور ہم اپنے کھلاڑیوں کو اسی طرح چیلنج دیتے رہیں گے، یہ عمل شروع ہو چکا ہے اور ہمارے کھلاڑی ان چیلنجز کے لیے تیار ہیں۔

You might also like