‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

کنویں سے پانی کے ساتھ ساتھ آگ کی لہر نکل آئی، لوگ حیران

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )تونس کے ایک نامعلوم کسان نے پانی نکالنے کے لیے بور کرایا اور پانی نکل آیا۔ پریشر کی صورت میں پانی زمین سے فوارے کی طرح اوپر جانے لگا۔ تاہم پانی کے ساتھ آگ کی لہر بھی تھی۔ اسی آگ کی لکیر کے باعث پانی سے دھواں بھی نکل رہا تھا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور تونس میں لوگوں کوشدید حیران کردیا۔ اس عجیب و غریب ویڈیو نے لوگوں کو الجھن میں ڈال دیا کہ پانی کے ساتھ آگ کیسے ایک ساتھ نکل سکتے ہیں۔زیر زمین پانی کا کنواں نکالنے یا پانی کا بور کرنے والا شخص آگ پھیلنے سے حیران رہ گیا۔ یہ واقعہ تونس کے مشرق میں گورنری ’’ منستیر‘‘ میں پیش آیا۔ کسان نے اپنے کھیت کو سیراب کرنے کے لیے پانی نکالا تھا۔ حکام کی جانب سے اس پانی کے استعمال سے روک دیا گیا ہے۔ یاد رہے تونس کو ان دنوں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ ملک میں پینے اور زرارعت کے لیے پانی کی شدید کمی ہے۔سوشل میڈیا پر تونسیوں کے درمیان تنازع پیدا ہوگیا ۔ چھ افراد نے یہاں گیس فیلڈ کے وجود کا امکان ظاہر کیا۔ بعض افراد نے گیس فیلڈ کے امکان کو یکسر مسترد کردیا۔