‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

گرل فرینڈ کی وجہ سے فلم سے نکال دیا گیا تھا، سیف علی خان

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں گرل فرینڈ کی وجہ سے پہلی فلم سے ہی نکال دیا گیا تھا۔ چھوٹے نواب سیف علی خان کا پرانا انٹرویو دوبارہ زیر گردش ہے جس میں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کی محنت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دلچسپ جواب دیا تھا۔ 1999 میں ریلیز ہونے والی فلم کچے دھاگے کی پروموشن کے دوردرشن کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں سیف علی خان کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ محنت کی باتیں کرتے ہیں، محنت کا مطلب کیا ہوتا ہے؟ آٹو رکشا میں بیٹھو 10 چکر لگاؤ، کسی کے آفس میں 3 گھنٹے بیٹو، اسے محنت کہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری بھی محنت تھی لیکن کچھ الگ طرح کی تھی۔ سیف علی خان کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پہلی فلم سے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ڈائریکٹر نے کہا کہ ’گرل فرینڈ چھوڑ دو یا فلم کرلو‘۔ سیف علی خان نے بتایا کہ مذکورہ فلم بےخودی تھی جو 1992 میں ریلیز ہوئی۔خیال رہے کہ سیف علی خان نے اپنا فلمی کیریئر 1993 کی فلم پرم پرا سے کیا تھا جبکہ انکی پہلی کمرشل کامیابی دلی لگی اور میں کھلاڑی تو اناڑی تھی۔ سیف نے یہ بھی بتایا کہ ابتدا میں انکے ساتھ کوئی کام کرنا نہیں چاہتا تھا۔

You might also like