دنیا بھر میں انسداد رشوت ستانی کا دن کل(جمعرات کو) منایا جائیگا
پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد رشوت ستانی کا دن کل -9دسمبربروز جمعرات کو منایا جائیگا ۔اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں کرپشن کی روک تھام کیلئے کام کرنے والی سرکاری محکموں کے علاوہ غیر سرکاری تنظیمیں سیمینارز ، کانفرنسز ،واکس اور دیگر تقریبات کا انعقاد کریں گی جس میں اس کے خلاف آگاہی دی جائے گی ۔ الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشر اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔