Leadership Dilemmaنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں پاک برطانیہ علاقائی استحکام کے موضوع پر چھٹی (6)کانفرنس منعقد ہوئیچین کے بڑے شہر اپنے ہی وزن سے دب رھے ہیںTransformation of Political Conflictوفاقی کابینہ نے نجی یونیورسٹیوں اور دیگر تمام اداروں کیلئے لفظ نیشنل استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیں

پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

 پاک بحریہ کے ایئر ڈیفینس یونٹس نے کراچی میں فضائی دفاع کے زمینی نظام(GBAD) کے ذریعے زمین سے فضاءمیں مار کرنے والے میزائلوں (SAMs) کی کامیاب فائرنگ کرتے ہوئے حربی تیاری اور جنگی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اس موقع پر بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔امیرالبحر کو پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور زمین سے فضا میں مارکرنے والے میزائلوں کی شمولیت سے دفاعی صلاحیت میں اضافے کے لیے جاری پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ چیف آف دی نیول سٹاف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور افسروں اور جوانوں کے انتھک عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔بعد ازاں چیف آف دی نیول اسٹاف نے سیل(SEAL) بٹالین ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں اسپیشل سروس گروپ نیوی (SSG(N نے مختلف ٹیکٹیکل مشقوں کے ساتھ فائر پاور کا مظاہرہ کیا جس میں غیر مسلح لڑائی، طیاروں کی ہائی جیکنگ کے خلاف آپریشنز ، یرغمالیوں کو بچانے کے آپریشنز اور چھاپہ مار مشقیں شامل تھیں۔قبل ازیں چیف آف دی نیول اسٹاف نے کریکس میں تعینات پاک بحریہ کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے کریکس ایریا کا دورہ بھی کیا۔ نیول چیف کو کریکس ایریاز کے دفاع کے لیے حربی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ امیر البحر نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں پاکستان کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے پر سراہا اور مزید جانفشانی سے کام کرنے کی ترغیب دی۔نیول چیف نے یقین دلایا کہ پاک بحریہ ملک کے خلاف کسی بھی ناپاک منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

You might also like