‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

گوگل نے اپنے پہلے پکسل فولڈ فون کا اعلان کر دیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک ) گوگل نے نہ صرف اپنے پہلے تہہ ہو جانے والے(فولڈیبل)فون کا اعلان کر دیا ہے بلکہ اس کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسے پکسل فولڈ کا نام دیا گیا ہے اور اسے دس مئی گوگل آئی او کانفرنس2023 میں پیش کیا جائے گا جس کے دو ماڈل بنائے گئے ہیں۔تاہم گوگل نے عملی طور پر اس کی کوئی تفصیل ظاہر نہیں کی ۔ غالب امکان ہے کہ اس کا احوال پریس کانفرنس میں پیش کیا جائے گا۔ لیکن ٹیزرویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے فولڈ فون کا بیرونی ڈسپلے دکھائی دے رہا ہے۔ اس کے کھلنے کا اندازسام سنگ کے گیلکسی زیڈ فولڈ جیسا ہی ہے۔ اس میں کیمرہ پشت پر لگا ہوا ہے۔ یہی تفصیلات ہیں جن کی پہلے خبردی جاچکی تھی۔گزشتہ ماہ بعض ویب سائٹ نے کہا گھا کہ گوگل پکسل فولڈ میں 5.8 انچ اسکرین رکھتا ہوگا۔ جبکہ کھل کر یہ 7.6 وسیع ٹیبلٹ بن جائے گا۔ اس میں گوگل ٹینسر جی ٹو پروسیر نصب ہوسکتا ہے۔ جبکہ وزن 10 اونس اور فولڈ ہونے والی کریز(ہنج)کو سب سے بہتر بنایا گیا ہے۔ تعارفی قیمت 1700 ڈالر کے لگ بھگ ہوسکتی ہے۔شاید اس کا اعلان ابھی ہوجائے لیکن فولڈ فون کی فروخت سال کے آخرتک ہی ممکن ہوسکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ گوگل نے اپنےڈویلپر سے کہا ہے کہ وہ بڑے اسکرین والے فون کے لیے ایپس اور گرافک انٹرفیس تیار کرے۔ اس سال کے آخر تک گوگل اپنے نئے ٹیبلٹ بھی پیش کرے گا جنہیں گوگل پکسل ٹیبلٹ کا نام دیا گیا ہے۔

You might also like