‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئی

جی میل صارفین کے لیے نیا فیچر

دنیا کی مقبول ترین ای میل سروس جی میل میں اب ون آن ون آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروا دیا گیا جس سے جی میل صارفین کو مزید سہولت میسر ہوگی۔گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے جی میل کو ای میل میسجز تک محدود رکھنے کی بجائے اسے ہر طرح کے فیچرز سے لیس ہب میں تبدیل کیا جارہا ہے، اسی وجہ سے گوگل نے جی میل یا ورک اسپیس کے لیے ون آن ون وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر جی میل ایپ کے لیے متعارف کرا دیا ہے۔گوگل کی جانب سے اس فیچر کا اعلان ستمبر میں کیا گیا تھا مگر 6 دسمبر سے گوگل ورک اسپیس، جی سیوٹ یا ذاتی گوگل اکاؤنٹس کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ویسے تو جی میل ایپ میں پہلے بھی کالز کرنا ممکن تھا مگر اس کے لیے گوگل میٹ ویڈیو کانفرنسنگ کالز کا انوائیٹ بھیجنا پڑتا ہے۔ مگر اب اس عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے اور ون آن ون چیٹ میں اوپر دائیں جانب فون اور ویڈیو آئیکونز پر کلک کرکے کالز کی جاسکیں گی۔یہ ایک نیا اضافہ ہے مگر یہ گوگل کا جی میل کو اپنی کمیونیکشن سروسز کا مرکزی ہب بنانے کے مقصد کی جانب بڑی پیشرفت ہے۔ گوگل نے بتایا کہ اگر صارف گوگل چیٹ ایپ میں کال اسٹارٹ کریں گے تو اسے جی میل ایپ میں ری ڈائریکٹ کردیا جائے گا۔جی میل ایپ میں اب ای میلز 4 ٹیبز میں سے ایک ٹیب کا حصہ ہوں گی۔ یہ ٹیبز چیٹ، اسپیسز (گوگل کی میسجنگ سروس) اور میٹ پر مشتمل ہوں گی۔

You might also like