پونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبور

شراب کے نشے میں دھت ’بورس جانسن‘ نیدر لینڈز سے گرفتار

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )نیدرلینڈز پولیس نے شراب کے نشے میں دھت ڈرائیونگ کرنے والے جعلی ’بورس جانسن‘کو گرفتارکرلیا ہے، ڈرائیور نے برطانیہ کے سابق وزیراعظم نام سے ڈرائیونگ لائسنس بنوا رکھا تھا۔خبررساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق نیدرلینڈز پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس افسران اس وقت حیرت سے دوچار ہوگئے جب انہوں نے نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے والے شخص سے سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویر، نام اورتاریخِ پیدائش کے ساتھ ڈرائیونگ لائسنس ملا۔یہ جعلی لائسنس 2019 میں یوکرین سے جاری کیا گیا تھا جس پر سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی تصویرکے علاوہ بالکل درست تاریخِ پیدائشکا اندراج کیا گیا ہے۔ ڈرائیونگ لائسنس کی مدت سال 3000 میں ختم ہورہی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اتوار کی شب ایک کار شمالی شہر گروننگن میں پل کے قریب اکھمبے سے ٹکرانے کے بعد افسران نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا، گاڑی چھوڑ کر ڈرائیور پُل پر کھڑا ہوا تھا جو اپنی شناخت کرانے میں ناکام رہا اور بریتھلائزر ٹیسٹ کرانے سے بھی انکارکردیا۔ 35 سالہ شخص کو گرفتارکیے جانے کے بعود گاڑی کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے ایک جعلی ڈرائیونگ لائسنس ملا جس پر برطانیہ کے سابق وزیراعظم بورس جانسن کا نام اور تصویر لگی ہوئی تھی۔پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کہا کہ ہم اس شخص کی جعل سازی میں نہیں آئے۔تاہم پولیس کی جانب سے اس بات کو واضح نہیں کیا جا سکا کہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس کس مقام سے حاصل کیا گیا تھا، نشریاتی ادارے این او ایس کے ٹویٹ پر روسی صحافی نے بتایا کہ ایسے جعلی ڈرائیونگ لائسنس یوکرین ٹورسٹ دکانوں سے آسانی سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔پولیس سربراہ کا اس معاملے پرمزید کہنا تھا کہجہاں تک مجھے علم تھااصلی بورس جانسن(سابق برطانوی وزیراعظم) اس وقت نیدرلینڈز میں موجود نہیں ہیں۔

UK

BorisJohnson

You might also like