پاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –مائع پیٹرولیم گیس( ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 45 پیسے کمی کردی گئیبھارت میں پانی کی شدید قلّت؛ موسم گرما میں حالات مزید خراب ھونگےغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورغزہغزہ میں پھنسے دس لاکھ سے زائد لوگ سمندر کا نمکین پانی پینے پر مجبورامریکی کی ایران کے بیلسٹک میزائل، جوہری اور دفاعی پروگراموں کو سپورٹ کرنے والے پروکیورمنٹ نیٹ ورکس پر نئی پابندیاں عائد کر دی

بھارتی ٹیم نے لاہور میں ہونیوالی برج فیڈریشن آف ایشا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کی تصدیق کر دی

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام 5 مئی سے 13 مئی تک برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چمیمئن شپ کا انعقاد لاہور میں کیا جائے گا، چیمپین شپ میں بھارت ، فلسطین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، اردن، بنگلہ دیش کی ٹیمیں شریک ہوں گی ،پاکستان 2007 اور 1985 میں بھی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر چکا ہے، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ہم بھارت، فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی ٹیموں کی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے لئے پاکستان آمد اور انکی میزبانی کے لئے پرجوش ہیں،پاکستان میں 2023 کا یہ برج کا یہ پہلا بڑا پروگرام ہو گا، ہم پاکستان میں اپنے ہمسایہ ممالک کی میزبانی کے لئے پرجوش ہیں۔لاہور،کراچی، اسلام آباد میں برج کے ٹرائلز کے بعد بنائی گئی ٹیم برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیمیں رواں برس کے آخر میں ورلڈ برج چیمپئن شپ کے مقابلے میں شریک ہوں گی۔برج کارڈز کی صورت میں کھیلی جانیوالی گیم ہے۔ جو پوری دنیا میں پیشہ ورانہ طور پر کھیلی جاتی ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن پرامید ہے کہ وہ پاکستان میں برج کے کھیل کی ترقی کے لئے اور برج کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لئے مدد فراہم کرے گا، پاکستان رواں برس کے ماہ ستمبر میں ایشین گیمز میں بھی شرکت کرے گا۔

You might also like