‏عوامی اضطراب- کیا وجہ؟‏چین میں سیلاب‏Ubermenschپونے دوپاکستان میں ہر سال 10 لاکھ مکانات کی ضرورت ہےایران نے اسرائیل پر ڈرون اور میزائیلوُں سے حملہ کر دیا ہےگوجرانوالہ- سیالکوٹ- وزیر آباد- گجرات اور لالہ موسی، بنا بنا اکنامک زونسیاچن کے محاز پر پاکستان کی فوجپاکستان کے شمالی علاقہ جاتمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےمعاشرےمعاشرے کی سوچ کو بدلنا ریاست کو ماڈرن بنانے سے کہیں زیادہ ضروری ہےاگر ہمّت ہو تو معزوری کوئی رکاوٹ نہیں ہوتیمیلہ 6 ستمبروہ لمحہ جب 7.4 شدت کے زلزلے نے تائیوان کو ہلا ڈالامہنگائی کی شرح ۲۰% پر آ گئی-اپنی صحت کا خیال رکھیں- سوشل میڈیا سے دور رہیںصدر ارگان کی پارٹی کو ترکی میں بلدیاتی انتخابات میں شکستافغان سرزمین دہشتگردوں کی محفوظ آماجگاہ ہے ؛ فنانشل ٹائمچولستان میں زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہسائنوٹیک سولر پرائیویٹ لمیٹڈ کی پاکستان میں سرمایہ کاریپیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے کا اضافہ –

راولپنڈی اسٹیڈیم میں 19 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

راولپنڈی (نیوز ڈیسک )راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا 19 سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا ریکارڈ بن گیا۔ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کیا گیا۔یہ ریکارڈ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے پنڈی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بناکر توڑا۔ نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹوں پر 336 رنز بنائے۔ اس سے قبل پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ 329 رنز کا تھا۔ یہ ریکارڈ پاکستان نے 2004 میں بھارت کے خلاف بنایا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کو شکست دینے کے بعد پاکستان کو پانچ میچز کی ون ڈے سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔ سیریز کے بقیہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔یہ بھی ذہن میں رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے کم رنز اسکور کرنے کا ریکارڈ زمبابوے کے پاس۔ 2004 میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 104 رنز بنائے تھے۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکا نے صرف 18.1 اوور میں سات وکٹوں سے جیت اپنے نام کی تھی۔

You might also like